30-08-2017

لاہور ہائی کورٹ میں بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے قائم بنچ کے سربراہ جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ۔

 بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے اپیل کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہونا تھی اور اس کیلئے جسٹس فرخ عرفان کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا تھا لیکن جسٹس فرخ عرفان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ این اے 120 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا تھا۔جسٹس فرخ عرفان کی معذرت کے بعد نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔