31-03-2018

سپریم کورٹ نے  جسٹس قاضی فائز عیسی کی تقرری کے خلاف دائر  درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

 سپریم کورٹ کی جاری کیس روسٹر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان  میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کور ٹ کا تین رکنی بنچ4 اپریل کو درخواست گزار ریا ض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران اس مقدمہ کے قا بل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کرے گا ۔

یاد رہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے جج،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تقرری اور ترقی کرکے سپریم کورٹ کا جج بننے کو چیلنج کیاہے۔

 سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی تھی ،جس کے بعد فاضل چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اس کے خلاف ان چیمبر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے رجسٹرارآفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔