December 11, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

17-09-2019

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والے بینچ پر ان کے وکیل کے اعتراض کے بعد تحلیل ہوگیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے ریفرنس سے متعلق دائر آئینی درخواستوں پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کور ٹ کے 7 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کی ہدایت ہےکسی ذاتی فائدے کے لیے جوڈیشری پر کوئی حرف نہ آنے دیں، اس وقت پوری قوم کی نظریں اس کیس پر ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل  نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کے علاوہ باقی ججز پر مشتمل فل کورٹ بنایا جائے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، قانون کی حکمرانی کا حتمی دفاع عوام کرتے ہیں، جن ججز کے مفادات اس سے جڑے ہیں وہ اس بینچ کا حصہ نہ ہوں۔

فاضل عدالت نے منیر اے ملک کے دلائل پر 7 رکنی بنچ تحلیل کرتے ہوئے نئے بنچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوادیا۔

Related posts