30-03-2017

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ  دارلقضاء سوات کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ بار اور بنچ گاڑی کے دو پہیے ہیں اور دنوں کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔

سب ڈویژنل بارایسوسی ایشن کبل سوات کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے اپنے خطاب میں جسٹس مسرت ہلالی نے انصاف کی فراہمی کےلئے وکلاء پر زور دیا کہ وہ عدالتوں کی بہتر انداز میں معاونت کریں تاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترا جا سکے اور ان کا عدالتوں پر اعتماد کو مزید تقویت دی جا سکے ۔