28-08-2017

جشن آزادی کی مناسبت سے چلائی جانے والی ٹرین کراچی پہنچ گئی ہے۔

آزادی ٹرین نے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے بارہ اگست کو سفر کا آغاز کیا تھا۔ ٹرین مخلتف شہروں سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچی۔ آزادی ٹرین تحریک پاکستان اور ثقافت کی عکاسی کر رہی ہے۔  آزادی ٹرین 8 فلوٹس اور5 گیلریز پر مشتمل ہے جبکہ فلوٹس پر چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔ ایک گیلری میں لیاقت علی خان، حسین شہید سہروردی ، ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو سمیت گیارہ وزراء اعظم کی تصویریں آویزاں ہیں۔

 ٹرین کی ایک بوگی کو آئی ایس پی آرکیلئے بھی مختص کیا گیا ہے، جس میں پاک فوج سے متعلق مختلف اسٹالز اور ہتھیار لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔