08-11-2017

پشاور ہائی کورٹ نے جعلی انتقالات میں مبینہ طور پر ملوث پشاور کے ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر نوید قادر کی عبوری ضمانت منظّور کرتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ نیب کی جانب سے درخواست گزار پر جعلی انتقالات کرنے کا الزام لگایا گیا ہے لیکن یہ الزامات جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے لہذا ان کی عبوری ضمانت منظور کرکے نیب کو ان کی گرفتاری سے روکا جائے ۔