22-02-2017

پشاور کی احتساب عدالت کے جج اسد حمید نے ہری پور میں کم قیمت اراضی کی جعلی انتقالات بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم شکیل احمد پر الزام ہے کہ اس نے ملک حبیب اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر سادہ لوح افراد سے قیمتی اراضی کے پیسے لے کر انہیں کم قیمت  زمین حوالے کی جس پر نیب نے اسے گرفتار کیا ہے ۔