November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جعلی بنک اکاونٹس منی لانڈرنگ کیس سماعت کےلئے مقرر

08-11-2018

سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے ۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا  تین رکنی بنچ 12 نومبر  بروز پیر کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل  پاکستان، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو سماعت کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان سپریم کور ٹ کے مطابق فاضل عدالت نے ملزم نمر مجید کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Related posts