07-06-2017

پشاور کی احتساب عدالت نے جعلی ٹریولز ایجنسی کے نام پر ایک سو چودہ افرا د سے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کےالزام میں  گرفتار چارسدہ کے چار ٹریولز ایجنٹس کو تفتیش کےلئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔

احتساب عدالت پشاور کے جج حافظ نسیم اکبر کی عدالت میں ملزمان امیر احمد شاہ ، شاہد حسین ، ہمایون اور نوید اختر کو پیش کیا گیا ۔ استعاثہ کے مطابق ملزمانا نے ایک سو چودہ افراد سے فی کس حج کے لئے تین لاکھ تیس ہزار روپے لئے جس کی کل مالیت سینتیس ملین روپے سے زائد بنتی ہے ۔

دریں اثناء فاضل عدالت نے بالاکوٹ میں زلزلہ متاثرین کی آباد کاری کےلئے خریدے گئے ٹریکٹرز میں کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث ڈی آر اور اجمل ، میر باز ، ٹی ایم او رحمان خٹک ، ٹی ایم او مانسہرہ ہدایت اللہ اور ساجد کی جانب سے بریت کےلئے دائر درخواست مسترد کرکے خارج کردی ہے ۔