06-04-2018

سپریم کورٹ  نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گرفتار افغان شہری کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

جسٹس ملک منظوراحمد اورجسٹس سردارطارق مسعود پر مشتمل سپریم کور ٹ کے دو رکنی بنچ نے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے حکام نے کچھ عرصہ قبل حیات آباد میں ایک کارروائی کے دوران ملزم حاجی قاسم خان کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے جعلی قومی شناختی کارڈ برآمد کیاتھا جس پراس کے خلاف دھوکہ دہی اور غیرقانونی قیام کامقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت درخواست خارج  کر دی تھی ۔