22-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے جناح میڈیکل کالج کے سیکنڈ پروفیشن کے طلباء کو امتحان کا پانچواں چانس نہ دینے اور کالج سے فارغ کرنے پر کالج انتظامیہ سے طلباء کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں فاضل عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار میڈیکل کالج میں سیکنڈ پروفیشن کے طلباء ہیں اور سیکنڈ پروفیشن کے امتحان میں چار چانس مل چکے ہیں تاہم اب ان کے داخلے منسوخ کر دیئے گئے ہیں اس طرح درخواست گزاروں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے کیونکہ بعض طلباء کو چھ سے بھی زائد چانس مل چکے ہیں لہذا امتحان کےلئے پانچواں چانس فراہم کیا جائے ۔