10-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جنرل بس سٹینڈ پشاور کا ٹھیکہ نیلام کرنے کا اقدام درست قرار دیتے ہوئے دائر رٹ خارج کر دی ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پشاور جنرل بس سٹینڈ کے ٹھیکے کو ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر نیلام کیا ہے اور یہ میونسپل کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر جنرل بس سٹینڈ کا ٹھیکہ نیلام کرنے کا اقدام درست قرار دیا اور دائر رٹ درخواست خارج کر دی ۔