September 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جنرل مضامین میں ماسٹر کرنے والوں کےلئے باعزت روزگار  انتظامات

21-08-2017

پاکستانی جامعات کے ایسے طلبہ جو جنرل مضامین میں ماسٹر کریں گے انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے اور متعلقہ شعبہ جات میں باعزت روزگار فراہمی کیلیے وزارت منصوبہ بندی کمیشن کے تحت باقاعدہ انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق  ایم اے کرنے کے بعد بھی بیروزگار پھرنے والے نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے منفرد منصوبہ شروع کرایا گیا ہے، منصوبے کے تحت نوجوانوں کو نہ صرف تربیت دی جائیگی بلکہ انھیں فیس اور دیگر مراعات کی مد میں سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت عربی، پشتو، سندھی، پنجابی، بلوچی، سیاسیات جیسے مضامین میں ایم اے کرنے والے شہری استفادہ کر سکیں گے، منصوبے کے  تحت ان مضامین میں ایم اے کرنے والوں کے لئے آئی بی اے کراچی، لمز لاہور اور پشاور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں 6 سے 9 ماہ تک کے ریفریشر کورسز کرائے جائیں گے جس کے اخراجات ہائر ایجوکیشن کمیشن  برداشت کرے گا۔

Related posts