03-03-2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو جنگلی حیات اور اس کے تحفظ کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔ رواں سال جنگلی حیات کے دن کا موضوع “”جنگلی حیات کے فروغ کےلئے کوششیں “” ہے ۔  ماہرین جنگلی حیات کے مطابق جنگلی حیات کا دن ہماری توجہ جنگلی جرائم کے خاتمے کےلئے جدوجہد تیز کرنے کی طرف دلانا ہے جس کے وسیع معاشی، ماحولیاتی اور سماجی اثرات ہیں۔