19-06-2017

جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد جنگ سے متاثرہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔

اس سال دن کا موضوع ہے ” انصاف کے ذریعے جنسی تشدد کے جرائم کا خاتمہ “

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد خواتین اور لڑکیوں کےلئے کئی قسم کی مشکلات کا باٰعث بنتا ہے ۔