01-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پشاور پبلک سکول کے جونیئر کلرک سے ہاوس رینٹ اور کنوینس الاونس کی ریکوری روکتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن اور پرنسپل پشاور پبلک سکول کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیاہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس محمد غضنفر خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار جونیئر کلرک ہے اور انہوں نے پشاور پبلک سکول کے پرنسپل کرنل ریٹائرڈ محمد طیب کے خلاف کرپشن کرنے پر سیکرٹری ایجوکیشن کو شکایت کی تھی جس پر پرنسپل نے درخواست گزار کے ہاوس رینٹ اور کنوینس الاونس روک دیا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا ان سے ریکوری روک دی جائے ۔