08-09-2017

جونیئر کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے آسٹریلوی سرزمین پر 11 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے11سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، طلحہ نے 62 کلوگرام سنیچ کیٹیگری میں 126 کلو وزن اٹھایا جبکہ کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں 146 کلوگرام سمیت مجموعی طور پر 272 کلو وزن اٹھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں 6 ویٹ لفٹرز شریک ہیں۔