October 21, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جونیئر کلرکوں کی اپ گریڈیشن واپس لینے پر خیبر پختونخوا حکومت ، ٹی ایم اے کاٹلنگ اور لوکل کونسل بورڈ کو نوٹس جاری

27-01-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ٹی ایم اے کاٹلنگ کے نو جونیئر کلرکوں کی اپ گریڈیشن واپس لینے پر خیبر پختونخوا حکومت ، ٹی ایم اے کاٹلنگ اور لوکل کونسل بورڈ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس روح الاآمین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ دو ہزار پندرہ میں صوبائی حکومت نے جونیئر کلرکوں کی پوسٹیں اپ گریڈ  کی تھیں اور ٹی ایم اے نے لوکل کونسل بورڈ  کی ہدایت پر ان ملازمین کی اپ گریڈیشن کی تاہم باقاعدہ اپ گریڈیشن کے بعد ان کی اپ گریڈیشن اب یہ کہہ کر واپس لے لی گئی ہے کہ وہ جونیئر کلرک نہیں بلکہ محرر ہیں اور انہیں اب گریڈ نہیں کیا جا سکتا ۔

جبکہ اپ گریڈیشن کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں لہذا درخواست گزاروں کی اپ گریڈیشن بحال کی جائے ۔

Related posts