21-11-2017

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے عوامی مفاد میں فوری طور پر پانچ جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ محمد سلیم خان  کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق  ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل پشاور ہائی کورٹ پشاور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کا قائمقام ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور تعینات کیا ہے ان کے پاس ڈین فیکلٹی اور ڈائریکٹر جنرل ،دنوں کا چارج ہو گا۔

اعلامیہ کے مطابق سینئر سول جج ہنگو ملک محمد حسنین کو  تبدیل کرکے ٹانک، سینئر سول جج ایبٹ آباد  سید مدثر شاہ ترمذی کو تبدیل کرکے ہنگو ، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور محمد جمشید کو  تبدیل کرکے بانڈہ داود شاہ کرک جبکہ سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ بانڈہ داود شاہ کرک مرزا محمد کاشف کو تبدیل کرکے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مردان کی خالی نشست تعینات کر دیا گیا ہے۔