11-09-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے عوامی مفاد میں جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ محمد سلیم خان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ  سعدیہ عندلیب کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان ارباب سہیل حامد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ تعینات کر دیا گیا ہے

اسی طرح پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری ہونے والے ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مالاکنڈ محمد یونس کو  پشاور ، جج کنزومر کورٹ کو صوبائی حکومت سے واپسی پر مردان جبکہ صوبائی حکومت سے واپسی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفیع اللہ کو جج کنزومر کورٹ مردان تعینات کر دیا گیا ہے۔