16-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں اے ڈی آر پر نیشنل پری کنسلٹیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

میٹنگ میں اے ڈی آر یعنی” متبادل تناضاتی حل یا مصالحتی حل ” کے موضوع پر ہونے والے نیشنل کانفرنس سے متعلق مختلف امورکے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

 میٹنگ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی ، سندھ جوڈیشل اکیڈمی کراچی ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور ، بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کوئٹہ ، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد، لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان، اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، چیئرمین لاء ڈیپارٹمنٹ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان، خیبر پختنوخوا لاء ڈیپارٹمنٹ ، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا آفس ، خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے نمائندوں سمیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور ، ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی پشاورسمیت اکیڈمی کے دیگر افسران شریک ہوئے ۔