October 21, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی عملہ ” تعمیل کنندہ گان اور بیلفس کے لئے دو روزہ تربیتی کورس کا آغاز

18-09-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں” “تعمیل کنندہ گان اور بیلفس”” کے لئے  دو روزہ  تربیتی کورس کا آغاز ہو گیا ہے جو  عدالتی عملہ کےلئے رواں ماہ کا دوسرا تربیتی پروگرام ہے۔

 دو روزہ تربیتی پروگرام میں ضلع مردان اور  ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے  پچیس  تعمیل کنندہ گان اور بیلفس  شریک  ہیں ۔تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی ڈاکٹر خورشید اقبال ، ڈین فیکلٹی سید انیس بادشاہ بخاری سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔ ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی نے تربیتی کورس میں شریک  عدالتی عملے کو خوش آمدید کہتے ہوئے کورس کے اغراض و مقاصد بیان کیں ۔

انہوں نے اس امید کا اظہا ر کیا کہ اس تربیتی کورس سے  نہ صرف شرکاء کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ رواں ماہ   تعمیل کنندہ گان اور بیلفس  کے لئے یہ دوسرا   تربیتی پروگرام ہے جبکہ عدالتی عملے کےلئے تربیتی کورسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دو روزہ تربیتی کورس کے پہلے دن تربیت کار ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ ، ڈائریکٹر تحقیقات و مطبوعات  اکیڈمی نے “” اخلاقیات : کردار و اطوار “”کے موضوع پر ، تربیت کار نیاز محمد خان ، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے “”تعمیل پروانہ عدالت : اقسام اور طریقے “”  اور  “” تعمیل پروانہ عدالت اور رپورٹ نگاری : عمومی غلطیاں”” کے موضوعات  پر جبکہ تربیت کار  جویریہ سرتاج ، سینئر سول جج ،پشاور نے “”اجرائے ڈکری میں تعمیل کنندگان کا کردار”” کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔

Related posts