February 19, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جوڈیشل اکیڈمی میں فرانزک کے موضوع پر دو روزہ خصوصی تربیتی کورس کا آغاز

30-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں”” فرانزک”” کے موضوع پر دو روزہ خصوصی تربیتی  کورس کا آغاز ہو گیا ہے ۔

اپنی نوعیت کے خصوصی دو روزہ تربیتی پروگرام میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات  پچیس   ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز  اور سینئر سول ججز سمیت سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس دو روزہ خصوصی کورس میں شریک ہیں ۔

تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمدآصف خان ، سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء کو جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے فرانزک کے موضوع پر شروع ہونے والے دو روزہ خصوصی کورس کے اغراض و مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی پشاور اس موضوع پر جوڈیشل افسران سمیت نظام انصاف کے دیگر سٹیک ہولڈرز کےلئے خصوصی کورسز تیار کر ہی ہے اور موجودہ تربیتی پروگرام اس نوعیت کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس خصوصی

تربیتی پروگرام سے شرکاء کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ بعد میں تربیتی پروگرام کے پہلے روز ریسورس پرسن ڈائریکٹر ایف ایس ایل خیبر پختونخوا پولیس  رب نواز خان نے فرانزک کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جبکہ ریسورس پرسن اسسٹنٹ پروفیسر  ڈیپارٹمنٹ آف فرنزک میڈیسن خیبر میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد یوسف نے فرانزک پیتالوجی کے موضوع پر اور ریسورس پرسن انچارج ٹھیکسالوجی ڈیپارٹمنٹ خیبر میڈیکل کالج ڈاکٹر رابعہ نے میڈیکل فیرنزک کے موضوع پر لیکچرز دیئے اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیں۔

Related posts