31-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں”” فرانزک”” کے موضوع پر دو روزہ خصوصی تربیتی  کورس  مکمل ہو گیا ہے ۔

اپنی نوعیت کے خصوصی دو روزہ تربیتی پروگرام میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات  پچیس   ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز  اور سینئر سول ججز سمیت سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس دو روزہ خصوصی کورس میں شریک  ہوئِے ۔   تربیتی پروگرام کے دوسرے اور آخری دن ریسورس پرسن خیبر میڈیکل کالج کے مالیکیولر بائیولوجسٹ  محمد جمیل نے ڈی این اے سے متعلق مختلف موضوعات پر دو سیشنز میں لیکچرز دیئے جبکہ ریسورس پرسن ڈاکٹر منیب الرحمان نے فینگرپرنٹس کے مختلف موضوعات پر لیکچردیا اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیں۔

 بعد میں فرنزک کے موضوع پر دو روزہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان ، ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمدآصف خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء کو دو روزہ  خصوصی کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دیتےہوئے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی پشاور اس موضوع پر جوڈیشل افسران سمیت نظام انصاف کے دیگر سٹیک ہولڈرز کےلئے خصوصی کورسز تیار کر ہی ہے اور موجودہ تربیتی پروگرام اس نوعیت کی ایک کڑی تھی ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس خصوصی تربیتی پروگرام سے نہ صرف  شرکاء کے علم میں اضافہ ہو ا ہوگا بلکہ ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ تقریب کے اختتام پر ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی محمدمسعود خان نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔