October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جوڈیشل اکیڈمی میں ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ڈسٹرکٹ آفیسرز کےلئے تربیتی کورس کا آغاز

03-09-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں ڈائریکٹو ریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ڈسٹرکٹ آفیسرز کےلئے کنزومر لاء کے موضوع پر چار روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔

تربیتی پروگرام میں ڈائریکٹو ریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کے آٹھ ڈسٹرکٹ آفیسرز شریک ہیں جن میں ڈائریکٹوریٹ ہیڈ کوارٹر پشاور ، ایبٹ آباد ، چارسدہ ، صوابی ، سوات اور ہری پور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی ڈاکٹر خورشید اقبال ، ڈین فیکلٹی سید انیس بادشاہ بخاری ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر انسٹرکشنز محمد شعیب خان نے شرکت کی ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی جی اکیڈمی نے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کنزومر  لاء کے موضوع پر چار روزہ خصوصی کورس مرتب کیا گیا ہے جس کا مقصد شرکاء ٹریننگ کے کنزومر لاء سے متعلق  علم کے ساتھ ساتھ  ان کے  پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔   بعد میں تربیتی پروگرام کے پہلے دن  اکیڈمی کے ڈین فیکلٹی سید انیس بادشاہ بخاری ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیرہ عباسی ،  ڈائریکٹر انسٹرکشنز اکیڈمی محمد شعیب اور ریسورس پرسن دوست محمد نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے ۔

Related posts