04-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء کےلئے دوسرا پانچ روزہ تربیتی پروگرام جاری ہے جو سات اپریل تک جاری رہے گا ۔

پانچ دنوں پر محیط ان خصوصی تربیتی پروگرامز میں شعبہ وکالت میں قدم رکھنے والے نئے وکلاء کو مختلف پیشہ وارانہ امور کی عملی مشقیں کرائی جا رہی ہے  اور یہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام  اپنی نوعیت کا دوسرا تربیتی پروگرام ہے ۔

آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے دوسرے دن ریسورس پرسنز  جسٹس ریٹائرڈ  عبدالطیف ، اشفاق احمد ، یوسف ریاض خلیل اور اختر علی خان نے مختلف موضوعات پر الگ الگ لیکچرز دیئے اور پریکٹیکل ایکسرسائزز کروائے۔