04-05-2017

ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان نے فنانشل کرائمز کے موضوع پر ہونے والے دو روزہ تربیتی پروگرام مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ اس تربیتی پروگرام سے نہ صرف ان کی فنانشل کرائمز سے متعلق علم میں اضافہ ہوا ہوگا بلکہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے کاز کو مزید تقویت بھی ملے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل اکیڈمی پشاور صوبے کے جوڈیشل افسران سمیت وکلاء اور نظام انصاف سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز کےلئے رواں سال مختلف تربیتی پروگرام منعقد کر رہی ہے اور موجودہ تربیتی پروگرام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے بتایا کہ فنانشل کرائمز  کے موضوع پریہ خصوصی کورس موضوع کے تمام پہلووں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے سد باب کے لئے عملی اقدامات پر زور دیتا ہے۔