21-06-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کے جوڈیشل ونگ کو مضبوط بنانے کےلئے ڈائریکٹر لیگل گریڈ انیس اور اس کے ماتحت عملے پر مشتمل تیرہ آسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ مالی سال دو ہزار سترہ اور اٹھارہ کے دوران پیدا کی جائیں گی ۔

صوبائی مراسلے کے مطابق محکمہ اسٹیبلشمنت قائم جوڈیشل ونگ کو اپ گریڈ کرنے اور اسے مزید مضبوط بنانے کےلئے ڈائریکٹر لیگل کا تقرر کیا جائے گا جبکہ ان کی مدد کےلئے گریڈ سولہ میں پرسنل اسسٹنٹ ، گریڈ گیارہ میں جونیئر کلرک ، گریڈ سترہ میں دو سیکشن آفیسرز ، گریڈ چودہ میں دو جونیئر سکیل سٹینو گرافر ، گریڈ گیارہ میں دو جونیئر کلرکس اور گریڈ تین میں چار نائب قاصد کی بھی تقرری کی جائے گی ۔