27-07-2017

اعلی عدلیہ میں ججوں کی تقرری کےلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے دو اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرنے کی سفارش کی ہے ۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کمیشن کے دیگر تمام ارکان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججوں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس محمد ابراہیم خان کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی سفارش کی گئی ۔ اسی طرح جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں جسٹس سید انور آفتاب ، جسٹس ظہیر الدین کاکڑ ، جسٹس عبد اللہ بلوچ اور جسٹس نذیر احمد لانگو کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کرنے کی سفارش بھی کی گئی ۔