22-02-2017

جوڈیشل کمیشن پاکستان کے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس  سجاد علی شا ہ  کو سپریم کورٹ  کا جج  اور  سینئر جج سند ھ ہائی کورٹ  جسٹس احمد علی شیخ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ  مقرر کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے جبکہ حتمی منظوری کےلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

 جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ن کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اعجاز افضل خان ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ، پاکستان بار کونسل کے نمائندہ یاسین آزاد ایڈوکیٹ ، وزیر اعلی مراد علی شاہ بطور صوبائی وزیر قانون سندھ ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد  اور اٹارنی جنرل پاکستان اشتراوصاف علی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کمیشن نے چیف جسٹس سند ھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ  کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے جبکہ سینئر جج جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی۔