07-03-2017

اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری کےلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کر دی ہے اور اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہیں

چیف جسٹس پاکستان اور چیئر مین جوڈیشل کمیشن جسٹس میاں ثاقب نثار کی صدارت میں منعقدہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تقرری کےلئے سید عتیق شاہ ، اعجاز انور اور عبدالشکور ایڈوکیٹس کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ناموں کی منظوری دیتے ہوئے ان کی تقرری ایک سال کےلئے بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ کرنے کی سفارش پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادی ۔ واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی ان ناموں کی حتمی منظوری دے کر وزیر اعظم کے توسط سے حتمی منظوری کےلئے صدر مملکت کو بھجوائے گی جس کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کیا جائے گا۔