June 18, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جھوٹے گواہوں کو دفن کردیا، نظام عدل ٹھیک کرنا ہے، چیف جسٹس

02-04-2019

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہاہے کہ جھوٹےگواہوں کودفن کردیا،نظام عدل ٹھیک کرناہے۔پورے ملک میں ماڈل کورٹس کام کررہی ہیں،اب ماڈل کورٹس روزانہ کی بنیادپرٹرائل کرینگی،انویسٹی گیشن افسرخودپکڑکرگواہوں کوپیش کریگا،دفاتر کی الماریوں میں فوجداری مقدمات کی فائلیں ختم ہوجائیں گی۔

انہوں نےیہ  ریمارکس قتل کیس میں سزا پانے والے ملزم کی جانب سے دائر اپیل کے دوران  دیئے ۔فاضل چیف جسٹس پاکستان  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے قتل کےالزام میں سزا پانےوالے ملزم ظفر اقبال کو شک کافائدہ دیتے ہوئےبری کردیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے کہا ہم نےجھوٹے گواہان کودفن کردیا ہے،پہلے کہاجاتا تھا عدالتیں ملزمان کو بری کرتی ہیں،اب جھوٹ بولنے والوں کو بھی سزا ہو گی،ہم نے نظام عدل کو ٹھیک کرنا ہے،جو ایک جگہ جھوٹا وہ سب جگہ پہ جھوٹا ہے۔

Related posts