03-03-2017

خیبرپختونخوااسمبلی میں جہیزپرپابندی اور شادی کی تقریبات میں ون ڈش کابل پیش کر دیا گیا ہے۔

جہیزپر پابندی اور شادی تقریبات سے متعلق بل ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹرمہرتاج روغانی اورجماعت اسلامی کی رکن راشدہ رفعت نے مشترکہ طور پر ایوان میں پیش کیا۔

مجوزہ بل کے مطابق جہیزپرپابندی عائد کردی جائےگی تاہم والدین کی جانب سے دلہن کو 10 ہزار مالیت تک کے تحائف دیےجاسکیں گے۔

شادی پر 75ہزار روپے تک کے اخراجات کیےجاسکیں گے، شادی ہالوں اور دیگر پبلک مقامات پر رات 10بجے کے بعد شادی کی تقریبات جاری رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔

مجوزہ بل کے مطابق خلاف ورزی یا دلہن کے والدین کو جہیز پر مجبور کرنے پر تین لاکھ روپے جرمانہ ، دو ماہ قید یا دونوں سزائیں ہوں گی ۔