11-09-2017

جامعہ پشاور کے شعبہ جیالوجی سنٹر میں جیوگرافک انفارمیشن سسٹم اور ریموٹ سینسنگ کے ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے داخلہ امیدواروں کے انٹرویوز کل بارہ ستمبر کو ہوں گے جیالوجی سنٹر جامعہ پشاور کے مطابق امیدواروں کی میرٹ لسٹ انٹرویوز کے بعد تیرہ ستمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ داخلے تیرہ سے بائیس ستمبر تک دیئے جائے گے اور کلاسز کا آغاز پچیس ستمبر سے کیا جائے گا۔