October 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

جیلوں میں قید ، قیدیوں کے لئے عید الفطر کے موقع پر خصوصی معافی کا اعلان

13-06-2018

صدر مملکت نے 1973 کے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیراعظم کے مشورے پر عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان کیا ۔

   وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق عمر قید کے قیدیوں ماسوا ئے  قتل، تخریب کاری، ریاست مخالف سرگرمیوں، فرقہ واریت، زنا، ڈکیتی، رہزنی ، اغواء اور دہشت گردی کے جرائم کے قیدیوں کو تین ماہ کی خصوصی معافی دی گئی ہے جبکہ عام  قیدیوں کیلئے 45 دن کی خصوصی معافی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

 نوٹی فیکشن کے مطابق قید کا دوتہائی حصہ جیل میں گزارنے والے قیدیوں کو بھی معافی میں شامل کیا جائے گا۔ اسی طرح  65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد اور اپنی قید کا ایک تہائی جیل میں گزارنے والی 60 سال کی خواتین قیدیوں کو مکمل معافی دی گئی ہے، وہ قیدی خواتین جن کے پاس بچے ہیں مگر وہ قتل یا دہشت گردی کے واقعات میں ملوث نہ ہوں کوایک سال کی خصوصی معافی دی گئی ہے۔ اپنی قید کا ایک تہائی جیل میں گزارنے والے 18 سال سے کم عمر قیدیوں کو بھی مکمل معافی دی گئی ہے۔

Related posts