15-05-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں جیویئنائل جسٹس سسٹم یعنی کم عمر بچوں سے متعلق نظام انصاف کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تیس سے زائد جوڈیشل افسران نے شرکت کی ۔

یونیسف کے تعاون سے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقدہ ایک روزہ ٹریننگ پروگرام میں جوئینائل جسٹس سسٹم ، جوئینائلز کے حقوق بین الاقوامی قانونی فریم ورک کے تناظر میں ، صوبہ خیبر پختونخوا میں جوئنائل جسٹس سسٹم لیگل فریم ورک  اور ٹرائل سے متعلق موڈیلز کے تحت لیکچرز دیئے گئے۔