17-05-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں جیویئنائل جسٹس سسٹم یعنی کم عمر بچوں سے متعلق نظام انصاف کے موضوع پر چار روزہ ٹی او ٹی  ٹریننگ پروگرام  جاری ہے جس میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تیس سے زائد  پولیس ، پروبیشن ، چائلڈ پروٹیکشن اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے شریک ہیں ۔

یونیسف کے تعاون سے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقدہ چار روزہ ٹریننگ پروگرام میں جوئینائل جسٹس سسٹم ، جوئینائلز کے حقوق بین الاقوامی قانونی فریم ورک کے تناظر میں ، صوبہ خیبر پختونخوا میں جوئنائل جسٹس سسٹم لیگل فریم ورک  اور ٹرائل سے متعلق مڈیول کے تحت لیکچرز دیئے گئے۔

واضح رہے کہ اسی موضوع پر صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات جوڈیشل افسران کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں تیس سے زائد جوڈیشل افسران نے شرکت کی تھی ۔