24-05-2017

چیمپیئنزٹرافی کیلئے اَن فٹ عمراکمل  کی جگہ حارث سہیل کو  قومی کرکٹ  اسکواڈ میں شامل  کر لیاگیا ہے جو جلد برمنگھم میں قومی ٹیم کوجوائن کریں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق پہلے چیمپئنزٹرافی کیلئےعمراکمل کی جگہ متبادل کھلاڑی کےانتخاب کےسلسلےمیں تین کرکٹرزعمرامین، حارث سہیل اورآصف ذاکرکےفٹنس ٹیسٹ لئےگئے۔فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ سلیکشن کمیٹی کوموصول ہوگئی ہے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت سے حارث سہیل کو قومی کرکٹ اسکوارڈ کا حصہ بنایا گیا ۔