04-05-2017

وزارت حج و مذہبی امور  نےحج انتطامات سےمتعلق عازمین حج کے پیکجزاور دیگر سہولیات  کا اعلان کیا ہے ۔

ایڈیشنل سیکریٹری حج نے عازمین حج کی کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بارساؤتھ کیلئے2لاکھ70ہزارکاحج پیکج جبکہ  نارتھ کیلئے2لاکھ80ہزارکاپیکج رکھاہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق اس بارعازمین حج کوبہترکوالٹی کاکھانادےرہےہیں جبکہ  تمام حجاج کو3وقت کاپاکستانی کھانافراہم کریں گے۔ منیٰ میں ڈبل میٹرس اورائیرکولرکاانتظام کروادیاہے۔

دوسری طرف وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صرف وزارت کے پاس رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز سے ہی رجوع کریں۔ وزارت سے منظور شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ

www.hajinfo.org

 پر دیکھی جاسکتی ہے، ان کے علاوہ کوئی بھی ٹور آپریٹر حج درخواستیں وصول کرنے کا مجاز نہیں ہے۔اس حوالے سے وزارت نے عوام الناس اور رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز سے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ عناصر سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کریں۔