28-04-2017

وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔سرکاری حج اسکیم کا کوٹا ایک لاکھ 7 ہزار ہے جبکہ 3 لاکھ 38ہزار حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے ایک لاکھ 55 ہزار حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم حج قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔