21-04-2017

حج درخواستوں کی وصولی کی غرض سے تمام مقررہ شیڈولڈ و کمرشل بینکوں نے متعلقہ بینک برانچز ہفتہ اوراتوار کو بھی کھلے رکھنے کااعلان کیاہے۔

 دوسری طرف ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2017 کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ملک بھر بشمول آزاد کشمیر کے قومی بینکوں میں چوتھے دن تک ایک لاکھ 93 ہزار 81 درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں۔

 بینکوں میں سرکاری سکیم کے تحت 26 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کی قرعہ اندازی 28 اپریل کوہوگی اور کامیاب امیدواروں کو ایس ایم ایس پیغامات اور خطوط کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سرکاری سکیم کے تحت رواں برس ایک لاکھ سات ہزار 526 خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔