17-04-2017

سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگیا ہے جو رواں ماہ 26اپریل تک جاری رہےگا۔

حج پالیسی کےمطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سےشروع ہو کررواں ماہ کی چھبیس تاریخ تک بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو قرعہ اندازی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی،کوئٹہ اورسکھرکےعازمین امسال 2 لاکھ 70ہزارروپےجمع کرائیں گےجبکہ پنجاب،خیبرپختونخوا کےعازمین حج کےلیے 2لاکھ 80 ہزار روپے جمع کرائیں گےتاہم قربانی کے 13 ہزار 50 روپے حج پیکج کےعلاوہ جمع کرانا ہوں گے۔

خیال رہےکہ کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اورایس ایم ایس کےذریعے آگاہ کیاجائے گا۔ان امیدواروں کےلیے قرعہ اندازی کے نتائج ان ویب سائٹوں پربھی دستیاب ہوں گے۔