16-04-2018

حج 2018 کیلئے سرکاری سکیم کا کوٹہ 60 فیصد کرنے کے عدالتی فیصلے پر وزارت مذہبی امور نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کے بجائے باقی کوٹے کی قرعہ اندازی کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔

   وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے لئے دو ہزار نئی انرول کمپنیوں میں سے حج کوٹے کیلئے 1232 اہل اور 751 نئی کمپنیوں کو آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں نا اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ پرانی 770 کمپنیوں میں سے 44 کو بھی نااہل قرار دیا گیا۔

 وزارت کے حکام کے مطابق 60 فیصد سرکاری کوٹے کے تحت دوسری قرعہ اندازی میں ساڑھے چار ہزار خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا، حج پالیسی کے مطابق 80 سال سے زائد عمر اور تین سال سے مسلسل ناکام رہنے والوں کی درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی منظور کیا جائیگا،

رواں سال پاکستان سے مجموعی طورپر ایک لاکھ 80ہزار خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔