13-04-2017

حج پالیسی2017ء کا اعلان کردیا گیا ہے  جس کے مطابق رواں سال 1لاکھ 79ہزار210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزارت مذہبی امور  کے مطابق 3 لاکھ 26 ہزار کے حج پیکیج کو کم کردیا گیا ہے، اب زون شمالی کے لیے حج پیکیج 2لاکھ 80ہزار اور زون جنوبی کےلیے 2لاکھ 70ہزار روپے ہوگا۔ جبکہ کل تعداد کے 60 فیصد لوگ سرکاری اسکیم سے حج کریں گے اور  40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کے تحت جائیں گے۔

 وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 17سے 26اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 28اپریل کو ہوگی۔

اس سال کسی شخص کو مفت حج پر نہیں بھیجا جائے گا،ہر حاجی کو 5لیٹر آب زم زم مہیا کیا جائے گا، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی کم از کم میعاد یکم مارچ 2018 تک ہونی چاہیے۔