20-03-2017

 اسلام آباد ہائی کورٹ نےحج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی ، سابق سیکرٹری  راجہ آفتاب اور ڈی جی حج راؤ شکیل کو بری کر دیا ہے۔

عدالت نے خصوصی عدالت کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں ۔ حج کرپشن کیس میں خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی سابق جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب کو سولہ سولہ سال اور سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو چالیس سال قید ، پندرہ کروڑ جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواستوں کی سماعت کی جس کے بعد سابق وفاقی وزیر حامد کاظمی ، راجہ آفتاب اور راؤ شکیل کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا  ۔