09-03-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی ۔

دائر اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے خلاف عائد الزامات بے بنیاد ہے اس لئے ان کی سزا کو کالعدم قرار دی جائے ۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو جلد سنایا جائے گا۔