27-01-2017

اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے حج کرپشن کیس کے مطلوب آخری ملزم احمد فیض کو تیس سال قید اور چار کروڑ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔

حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران کیس میں مطلوب آخری ملزم احمد فیض کو سینٹرل جج ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 عدالت نے ملزم احمد فیض کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 30 سال قید اور 4 کروڑ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 10 سال قید بھگتنا ہوگی۔ ملزم احمد فیض کو سزا فراڈ اور جعل سازی کے جرائم کے تحت سزا ہوئی ہے۔