10-03-2017

رواں برس پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے درخواستوں کی تعداد کو بڑھا کر 1 لاکھ 79 ہزار 210 کردیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور  کے مطابق رواں سال کے لیے سعودی حکومت سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت حج کوٹے کو 1 لاکھ 43 ہزار 368 سے بڑھا کر 1 لاکھ 79 ہزار 210 کردیا گیا ہے’۔

واضح رہے کہ حکومتی اسکیم کے تحت گذشتہ 7 سالوں کے دوران فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد 2017 میں حج درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔