09-06-2017

حکومت نے حج کوٹے میں سرکاری اسکیم کا حصہ 60 فیصد برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سرکاری اسکیم پر حج کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہوگی۔

سیکریٹری وزارت مذہبی امور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حج کوٹے کی تقسیم میں حکومتی اسکیم کا حصہ 60 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں رائے دی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نئے ٹور آپریٹرز کو بھی حج کوٹہ دیا جائے گا۔

اس وقت پرانے ٹور آپریٹرز کی تعداد 742، نئے رجسٹرڈ ٹورآپریٹرز کی تعداد 2033 ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ وزارت مذہبی امور 40 فیصد میں سے نئے ٹور آپریٹرز کا بھی کوٹہ دے۔