09-06-2018

وزارت مذہبی امور ، حج 2018ء کیلئے فلائٹ شیڈول جون کے آخری ہفتہ میں جاری کرے گی اور اس سلسلے میں  وزارت مذہبی امور اور 4 ایئر لائنوں کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

حکام کے مطابق وزارت مذہبی امور فلائٹ شیڈول آئندہ دو ہفتوں میں تیار کرکے جون کے آخری ہفتہ میں جاری کرے گی۔